معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی ہوم اکنامکس کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سے منگنی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی ہوم اکنامکس کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سے منگنی
معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی ہوم اکنامکس کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سے منگنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے لاہور کے ہوم اکنامکس کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سے منگنی کرلی۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق محمود بھٹی کی منگنی لاہور میں ہوئی ہے۔ ان کی شادی اگلے ہفتے لاہور میں انتہائی سادگی سے ہوگی۔ اسسٹنٹ پروفیسر حمیرا کے مطابق ان دونوں کا رشتہ دونوں کے گھر والوں کی مرضی سے طے ہوا ہے۔ وہ اس رشتے پر بہت خوش ہیں۔

محمود بھٹی فرانس میں مقیم ہیں اور فیشن کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال بھی بنایا تھا۔ وہ اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیشنل ہسپتال میں مہنگے علاج کا نوٹس لیا تھا۔

مزید :

تفریح -