آدمی نے چھریوں کے وار کرکے گرل فرینڈ کو شدید زخمی کردیا، پھر پولیس کو کال کرکے کیا کہانی سنائی؟

آدمی نے چھریوں کے وار کرکے گرل فرینڈ کو شدید زخمی کردیا، پھر پولیس کو کال ...
آدمی نے چھریوں کے وار کرکے گرل فرینڈ کو شدید زخمی کردیا، پھر پولیس کو کال کرکے کیا کہانی سنائی؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ریسلنگ کے ایک شوقین نے نشے میں دھت ہو کر اپنی گرل فرینڈ کو پنچنگ بیگ بنا کر بہیمانہ طریقے سے پیٹ ڈالا اور پھر چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 45سالہ کیوین مینیون نامی اس ملزم کا تعلق برطانوی شہر مانچسٹر سے ہے، جس نے سیلفرڈ کی رہائشی 22سالہ الینر او برائن کو اپنے اپارٹمنٹ میں اس وحشیانہ طریقے سے قتل کیا۔

ملزم نے الینر کی چھاتیوں اور جسم کے پوشیدہ حصے پر چھری سے وار کیے اور پھر خود ہی 999پر کال کر دی۔ ملزم کے خلاف لیور پول کراﺅن کورٹ میں مقدمے کی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کی چھاتیاں کاٹنے اور پوشیدہ حصے کو زخمی کرنے کے بعد خود ہی ایمرجنسی سروس کو کال کر دی اور انہیں بتایا کہ الینر نے خود اپنے ہاتھوں اپنی یہ حالت کی ہے۔ 

ملزم نے ایمرجنسی سروس کو کال کرکے کہا کہ ”پلیز میرے گھر آئیں، یہاں ہر طرف خون ہی خون ہے، میری گرل فرینڈ نے اپنے آپ کو زخمی کر لیا ہے۔“ملزم نے پولیس کو بھی دوران تفتیش ابتدائی طور پر بتایا کہ ”میں الینر کو گھر سے نکال رہا تھا اور اس کا سامان اٹھا کر اس پر پھینک رہا تھا، جس پر اس نے خود کو چھری سے زخمی کر لیا تاکہ اس کا الزام مجھ پر ڈال سکے۔“ تاہم بعد ازاں پولیس کے سامنے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت میں مقدمے کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور آئندہ ہفتے ملزم کو سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

برطانیہ -