بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترادف ہے، افتخار احمد کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلےباز افتخار احمد نے کہا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترادف ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئےگئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلےباز افتخار احمد نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں، کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اس طرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔
اس سےقبل شاہین آفریدی ، شاداب خان ، فخر زمان اور محمد رضوان بھی بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمیں بابر کا احترام کرنا چاہیے, تنقید کریں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں۔