اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود خوشی سے نہال، گیم چینجنگ لمحہ بتادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود خوشی سے نہال، گیم چینجنگ لمحہ ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود خوشی سے نہال، گیم چینجنگ لمحہ بتادیا
سورس: Instagram

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود  کراچی کنگز کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف حاصل کرنے پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، خاص طور پر مدثر اور حسن علی نے جس قسم کی فیلڈنگ کی اس سے بہت رنز روکنے میں مدد ملی۔

وکٹ کیپر بلے باز کی دھواں دار اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ اعظم خان کی طرف سے بہترین اننگز کھیلی گئی، اس نے پریشر کو ہینڈل کیا اور جب بھی موقع ملا اس سے فائدہ اٹھایا، اعظم کی فہیم اشرف کے ساتھ 120 رنز کی پارٹنر شپ  ایسی چیز تھی جس نے میچ کو نکالا، اعظم خان کی گیم کے بارے میں آگاہی بہت زیادہ ہے، منیجمنٹ کی طرف سے انہیں بہت زیادہ اعتماد دیا جاتا ہے، آپ جس کو جتنا اعتماد بھی دیں لیکن اصل پرفارمنس پچ پر ہی دکھانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پچ پر 200 تک مخالف ٹیم کو روکنا بہت مشکل کام ہے لیکن جس طرح لڑکوں نے باؤلنگ کی اور مخالف ٹیم کو روکا وہ قابل تعریف ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -