صدارتی انتخاب کیلئے 5 عام شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

صدارتی انتخاب کیلئے 5 عام شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
صدارتی انتخاب کیلئے 5 عام شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدارتی انتخاب کیلئے اسلام آباد اور لاہور سے 5 عام شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، لاہور سے دونوں امیدواروں کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں کل صبح 10 بجے بلایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے اسلام آباد میں3 عام شہریوں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں، لاہور سے2 امیدواروں نے صدر کے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے جن میں ماہر تعلیم پروفیسر اقتدار حیدر اور محمد ایاز فاروقی شامل ہیں۔امیدواروں نے کاغذات ممبر الیکشن کمیشن اور صدارتی الیکشن کیلئے پنجاب میں پریذائیڈنگ افسر نثار احمد درانی کے پاس جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن9مارچ کو ہوگا ، پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -