عمرکوٹ میں 2روزہ شومیلہ 8مارچ کوشروع ہوگا،ڈپٹی کمشنرکی تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

عمرکوٹ میں 2روزہ شومیلہ 8مارچ کوشروع ہوگا،ڈپٹی کمشنرکی تمام انتظامات مکمل ...
عمرکوٹ میں 2روزہ شومیلہ 8مارچ کوشروع ہوگا،ڈپٹی کمشنرکی تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  سے) ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عمرکوٹ میں "8" مارچ سے"9"مارچ تک لگائے جانے والے شو میلہ کے تمام انتظامات مکمل کرکے سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

میلے کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے  میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو ہدایت کی کہ 2 روزہ شو میلے میں صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شو میلے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے، بالخصوص میلے میں آنے والے زائرین کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں۔

 اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ شو میلے میں ایمبولینس سروس فراہم کی جائے اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی بنائی جائے، اس موقع پر انہوں نے میلہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ آپ اپنا مکمل پلان ڈی سی آفس میں جمع کرائیں اور خاص طور پر میلے میں شریک تمام رضاکاروں کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔