’ عمران خان کو وزیراعظم بنا دیں تو یہ لوگ پاکستان کا قرض اتار دیں گے‘لطیف کھوسہ کا تازہ بیان سامنے آگیا

’ عمران خان کو وزیراعظم بنا دیں تو یہ لوگ پاکستان کا قرض اتار دیں گے‘لطیف ...
’ عمران خان کو وزیراعظم بنا دیں تو یہ لوگ پاکستان کا قرض اتار دیں گے‘لطیف کھوسہ کا تازہ بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود اچکزئی کوبطور صدر نامزد کیا ہے، پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہئیں، ہم نے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں،محمود اچکزئی کی تقریر پی ٹی آئی کے خیالات سے ہم آہنگ تھی، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ  وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،تحریک انصاف پاکستان کے مفاد کے متصادم کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتی، لیکن اگر ہم نے ان کو حکومت دی تو یہ پھر تجوریاں بھر کے باہر بھاگ جائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،سربراہ تحریک انصاف کے ہاتھ کتنے بندھے تھے، سب سامنے آچکاہے۔ہم تین جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں، میں نے خود پیر پگارا سے بات کی ہے، اور مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملا ہے۔

مزید :

قومی -