وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا۔

 انہوں نے اپنے بیان منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،قوم کے خادم اور نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لیکر آئے گا،شہباز شریف کی سپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں،وزیر اعظم کے عہدے پر شہباز شریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے،پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کے لئے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔