وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں عوام سے کیا وعدے کیے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں عوام سے کیا وعدے کیے؟
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں عوام سے کیا وعدے کیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں عوام سے کئی وعدے کیے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بچے اور بچیوں کو بیرونی دنیا میں موجود معروف یونیورسٹیوں کیلئے وظائف دیں گے، ان کے تمام اخراجات برداشت حکومت برداشت کرے گی۔ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کی بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی۔ ٹیوب ویل چھوٹے کسانوں کو بھی مہیا کیا جائے گا، بیج مافیا کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے گا، دنیا سے اعلیٰ ترین بیج منگوا کر کسانوں کو دیں گے۔ زرعی پیداوار کے اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات مافیا کا بھی چاروں صوبوں سے خاتمہ کریں گے، ملک میں ٹیکس چوری روکنی ہے، اس کام کی میں خود نگرانی کروں گا، ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے ماڈل کو رواج دیں گے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں، چاروں صوبوں میں کارخانوں کا جال بچھا سکتے ہیں،ایکسپورٹ زونز کا جال بچھائیں گے تا کہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں، ان کے لئے ون ونڈو نظام کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ہمیں نظام میں تبدیلی لانی ہے، ملک کو عظیم بنائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

مزید :

قومی -