نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب طلب کرلیا گیا؟

نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب طلب کرلیا گیا؟
نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب طلب کرلیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نئے صدر کے انتخاب کیلئے 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے نئے صدر کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ محمود اچکزئی کے عمر ایوب خان، لطیف کھوسہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -