پی ایس ایل کے واش آؤٹ میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار سامنے آگیا

پی ایس ایل کے واش آؤٹ میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار سامنے آگیا
پی ایس ایل کے واش آؤٹ میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں واش آؤٹ میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شایقین منگل سے ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کے ساتھ رجوع کریں۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی۔