نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2رکنی کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2رکنی کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ ...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2رکنی کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیویز بورڈ کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
"ڈان نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لےگا، دوسرے مرحلے میں کیوی وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور ٹیم ہوٹل سمیت سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغا 18 اپریل سے ہوگا۔