تقریر کے دوران وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی

 تقریر کے دوران وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی
 تقریر کے دوران وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حمایت کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم اسی دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے انہیں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔