میچ کے دوران بارش ہو جائے تو کھلاڑی کن کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں؟ سینئر کرکٹرز نے بتا دیا

میچ کے دوران بارش ہو جائے تو کھلاڑی کن کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں؟ سینئر ...
میچ کے دوران بارش ہو جائے تو کھلاڑی کن کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں؟ سینئر کرکٹرز نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کپتانوں اور سینئر کرکٹرز وسیم اکرم اور محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میچ کے دوران بارش ہو جائے تو کھلاڑی خوشگوار ماحول رکھنے کیلئے مصروفیت تلاش کر لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کے اندر فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تو بارش کے وقفے کے دوران کھلاڑی آپس میں ہلکی پھلکی بات چیت کر کے ایک دوسرے کا جی بہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تاش یا اس جیسی کوئی کھیل بھی کھیلتے تھے تاکہ بوریت کا تاثر زائل ہو جائے۔

اس دوران محمد حفیظ نے بتایا کہ اگر میچ میں وقفے کا دورانیہ زیادہ لمبا ہو تو کھلاڑی چائے اور کافی کو بھی وقت گزارنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، مینیجر ٹیم سے فون لے لیتا ہے تا کہ سوشل میڈیا پر پائی جانیوالی پوسٹس کھلاڑیوں کو کسی الجھن میں مبتلا نہ کر دے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دو میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -