ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی،فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا

ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی،فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے ...
ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی،فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی، فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں سجا جہاں ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔تمام شہ سواروں نے 24 سو میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن جم اینڈ ٹونک کے شہ سوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح ولی ایم اعوان کے گھوڑے نے میدان مار لیا اور پاکستان ڈربی جیت لی۔فرحان کنگ نے دوسری اور سپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ڈربی ڈے کے موقع پر دیگر ریسز میں دل آویز ،سوئفٹ ریٹویٹ،لیڈی چیمپیئن ، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ ریسز میں شہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔