خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل
خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ ایک نجی پارٹی کے دوران بھارتی سپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھاکر گھما رہی ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر کو پریشانی اور اکتاہٹ ہوئی۔چہل نے خاتون ریسلرکو رکنے کی درخواست کی جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی سپنر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ معروف ریسلر کو ووٹ دیں۔