پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن 

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن 
پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج اور سول انتظامیہ نے شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئےلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 36گھنٹے سے پھنسے مسافروں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہو گئی۔ جی بی سکاؤٹس کی جانب سے ریسکیو آپریشن  شروع کیا گیا۔شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے مؤثر کوششیں کیں۔

2 مارچ کو شاہراہِ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو بمعہ فیملی ریسکیو کیا گیا۔مزید 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئی۔ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں پیش پیش رہی۔آپریشن مزید موثر بنانے  کیلئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا۔

مزید :

قومی -