بھارت نے مسلمان ملک کے قریب نیا جاسوسی اڈہ قائم کر لیا

بھارت نے مسلمان ملک کے قریب نیا جاسوسی اڈہ قائم کر لیا
بھارت نے مسلمان ملک کے قریب نیا جاسوسی اڈہ قائم کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے مسلمان ملک مالدیپ کے قریب نیا جاسوسی اڈہ قائم کر لیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالدیپ نے اپنے ملک میں موجود بھارتی فوج کو اڈہ خالی کرنے کا کہا تھا جس پر بھارت نے مالدیپ سے صرف 130 کلو میٹر دور نیا اڈہ بنا لیا ہے جس کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارت کو اپنے ملک میں موجود فوجیوں کو واپس اپنے ملک لوٹنے کا حکم جاری کیا تھا، یہ فوجی مالدیپ میں موجود فوجی اڈے سے جاسوس طیاروں سمیت جاسوسی آلات کیلئے استعمال کر رہے تھے۔

بھارتی فوجیوں کا مالدیپ سے 10 مارچ سے انخلا شروع ہو گا جس پر بھارت نے مالدیپ کے قریب اپنے لکشدیپ جزائر پر نیا اڈہ تعمیر کر لیا ہے۔