اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب کی تقریر کے بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا لیڈر اور ہماری بہنیں اب تک جیل میں ہیں۔شہباز شریف کی تقریر براہ راست نشر کی گئی، عمر ایوب کی تقریر کاٹی گئی، وزارتِ عظمیٰ کے ہمارے امیدوار کے بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں، اس کے باوجود عمر ایوب کی تقریر میں رکاوٹ پیدا کی گئی۔شہباز شریف نے تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی اسے لائیو دکھایا گیا، کل بھی ہمارے ساتھ یہی سلوک ہوا تو ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔