افریقی موبائل فون مارکیٹ پر چین نے قبضہ جمالیا

افریقی موبائل فون مارکیٹ پر چین نے قبضہ جمالیا
افریقی موبائل فون مارکیٹ پر چین نے قبضہ جمالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکٹرک گاڑیوں، ہوم اپلائنسز اور الیکٹرانکس کی دوسری بہت سی اشیا کے ساتھ ساتھ چین نے اب سیل فون مارکیٹ پر بھی دھاک بٹھادی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق افریقا میں سیل فون مارکیٹ پر چین کے تین برانڈ (آئی ٹیل، انفنکس اور ٹیکنو) چھائے ہوئے ہیں،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تینوں برانڈ چینی مارکیٹ میں کبھی پیش نہیں کیے گئے۔جنوبی کوریا کے سیل فون جاینٹ سام سنگ اور امریکا کے ہائی ٹیک فون میکر ایپل نےبھی افریقا میں اپنا زوال دیکھ لیا ہے۔غیر معمولی مقبولیت کی بدولت آئی ٹیل،انفنکس اور ٹیکنو نے افریقا میں سیل فون مارکیٹ کا 48 فیصد شیئر حاصل کرلیا ہے۔ایپل کے آئی فون اور سام سنگ کے اسمارٹ اینڈرائیڈ فون بہت مہنگے ہیں۔ چین نے سستے برانڈ متعارف کراکے مارکیٹ کو مٹھی میں لے لیا ہے۔ایپل کے ہائی پروفائل آئی فون 15 پرومیکس کو چین کی مارکیٹ میں بھی غیر معمولی مسابقت کا سامنا ہے۔ ایپل کے ڈیلرز نے فروخت میں کمی روکنے کے لیے آئی فون کا جدید ترین ماڈل 160 ڈالر کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بیچنا شروع کردیا ہے۔