اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا
اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں صحافی اور وی لاگر اسد طور کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر یوٹیوبر اسدطور کو ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت پیش کیا۔ایف آئی اے نے اسدطور کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔دوران سماعت اسدطور نے روسٹرم پرآکر کہاکہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود نہیں کھاناچاہتا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسدطور کامزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سماعت کے بعد صحافی کی درخواست پر اسدطور نے اپنی بھوک ہڑتال بھی ختم کردی۔

مزید :

قومی -