نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان دلدل سے نکل جاتا، رانا ثنا اللہ

نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان دلدل سے نکل جاتا، رانا ثنا اللہ
 نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان دلدل سے نکل جاتا، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان اس دلدل سے نکل جاتا، عوام کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتا لیکن اس سے متفق نہیں۔ن لیگ حکومت کا چانس لے رہی ہے جو کامیاب یا ناکام ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ تھا کہ ن لیگ پر بھروسہ کر کے سادہ اکثریت دی جاتی۔نواز شریف نے ملک کو دلدل سے نکالنے کی ترجیحات کا کئی بار اظہار کیا، وہ یہی چاہتے ہیں کہ ن لیگ کو سادہ اکثریت ملے۔تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے سمجھا شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اپیل عوام سے کی تھی اور عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے۔ اتحادی مخلص ہوئے تو شہباز شریف میں قابلیت ہے کہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے شہباز شریف کا ساتھ دیں، ان کو سپورٹ کریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -