ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں: فنانش ٹائمز

    ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں: فنانش ٹائمز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                          لندن (آن لائن)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی 2003ء میں عراق اور 2001ء کے افغانستان ماڈل سے مختلف ہے۔ فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت، مگر عملی لائحہ عمل غائب ہے، طویل جنگ کی صورت میں خلیجی ریاستوں کو عدم استحکام کا خدشہ ہے۔برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ صرف 27 فیصد امریکی ایران پر فوجی کارروائی کے حامی ہیں، زمینی فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ مگر بعد از جنگ حکمتِ عملی غیر واضح ہے۔ 

مزید :

علاقائی -