اے این ایف کی کارروائیاں‘ 43.19کلو منشیات برآمد‘6ملزم گرفتار

  اے این ایف کی کارروائیاں‘ 43.19کلو منشیات برآمد‘6ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس  نے 6کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر کے 43لاکھ روپیسے زائد مالیت کی43.19 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے بیگ سے 860گرام آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا، لاہور میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل میں الیکڑک اپلائنسز سے 2.4کلو آئس برآمد، حیدرآباد میں گاڑی سے 20کلو چرس برآمد کر کے  ملزم گرفتار،شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 16.8کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار،بابو صابو ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2ملزمان سے 2.8کلو  آئس برآمد اور ڈسٹرکٹ ہری پور میں مسجد کے قریب ملزم سے 310گرام چرس برآمد ہوئی۔  کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -