سولر پلیٹوں کی آڑ میں وارداتیں کرنیوالا نوسر باز ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں سولر پلیٹیں لگوانے کی آڑ میں ابتک 55سے زائد وارداتیں کرنیوالے نوسر باز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے شہبان نامی نوسر باز کو ساتھی سمیت گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم معصوم شہریوں کو ورغلا کر انکے موبائل اور نقد رقم لیکر رفو چکر ہو جاتا تھا،ملزم شہبان کال کرنے کے بہانے شہریوں سے موبائل لیتا اور اپنے ساتھی کو فروخت کر دیتا،ملزم سولر پلیٹں لگوانے کے سنہری خواب دیکھا کر نوسر بازی کرتا، ملزم گزشتہ تین سال سے معصوم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، ملزمان کے قبضہ سے 10موبائل اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے نوسر بازوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔
