ڈی آئی جی آپریشنزکامختلف علاقوں  کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  ڈی آئی جی آپریشنزکامختلف علاقوں  کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے سحری و نماز فجر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کے سرپرائز دورے کیے  ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلبرگ کے علاقوں میں مساجد ڈیوٹی چیک کی ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں محفوظ اور الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کا مساجد کے جامع سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ نمازوں کے اوقات میں گشت اور ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی۔تمام افسران فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔فیصل کامران نے کہا کہ رضاکار بھی مساجد کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ امن کمیٹی ارکان سکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں پولیس کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

مزید :

علاقائی -