پنجاب کے 3حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم
اسلام آباد(آئی این پی)عام انتخابات 2024کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 3حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیئے، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے خط کی روشنی میں تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔تینوں ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات جسٹس (ر)محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر)رانا زاہد محمود کے ٹربیونلز کو منتقل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن ٹربیونلز
