ایران سے تقریبا ٰ650 پاکستانیوں کو نکالا گیا،پاکستانی سفیر 

    ایران سے تقریبا ٰ650 پاکستانیوں کو نکالا گیا،پاکستانی سفیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آئی این پی)ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایران سے تقریبا ٰ650 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ایک بیان میں مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، 2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے محفوظ طریقے سے نکالے جانے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں، سکیورٹی صورتحال کے باعث سفارتخانہ مسلسل رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ایران میں پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت، سرحدی حکام، آذربائیجان کے بارڈر حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت، پاکستانی بارڈر حکام اور ایف آئی اے کی 24 گھنٹے معاونت قابلِ تحسین ہے۔

پاکستانی سفیر 

مزید :

صفحہ اول -