پنجاب میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کا عمل شروع
لاہور (این این آئی) پنجاب میں اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں سے ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں نے اپنی اپنی ترقیاتی اسکیموں پر کام تیز کر دیا۔نئی اور جاری دونوں نوعیت کی اسکیمیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے پی سی ون کی منظوری کا عمل بھی شروع ہو چکا۔تیار شدہ ترقیاتی اسکیمیں پی اینڈ ڈی بورڈ میں جمع کرائی جائینگی، جہاں نئی اسکیموں کی منظوری دی جائے گی۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں سے مجوزہ منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں تاکہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں احمر سہیل کیفی، امجد علی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
بجٹ تیاری
