وزیر اعظم کی جانب سے اہم تعیناتیاں اور تبادلے

    وزیر اعظم کی جانب سے اہم تعیناتیاں اور تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم  شہباز شریف  نے ملکی ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم تعیناتیاں اور تبادلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق، ملک خرم شہزاد  کو ڈائریکٹر ڈیجیٹل اکانومی  کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جس کا کنٹریکٹ مدت  دو سال  کے لیے ہوگا۔پولیس سروس گریڈ 20 کے عمران محمود  کی خدمات نیکٹا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ عمران محمود اس سے قبل اسٹیبلیشمنٹ  ڈویژن میں او ایس ڈی  کے طور پر کام کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزر سید محسن عباس کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی،  عمر راوف  کو ڈی جی ٹیلیکام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلیشمنٹ  ڈویژن نے تقرر اور تبادلوں کے مکمل باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت یہ تمام تقرر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -