اسلام آباد میں ریڈ زون  مکمل طور پر سیل کردیا گیا

  اسلام آباد میں ریڈ زون  مکمل طور پر سیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔

 سیل

مزید :

صفحہ آخر -