جمائما خان پر برطانیہ میں ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد
لندن(آئی این پی)بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر برطانیہ میں ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمائما خان کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاونڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔اس معاملے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔
جمائما خان
