عمران خان سے آج ملاقات کا دن،فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے آج (منگل) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے،فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی فہرست جاری کی، پی ٹی آئی رہنما سلمان علی راجہ،علی زمان شامل ہیں۔ انتظار حسین پنجوتھہ، ملک شجاعت جندراں اور عرفان کلار کا نام بھی بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
ارسال
