فروری میں مہنگائی 0.27فیصد بڑھی، سالانہ شرح 6.98ہو گئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد(آن لائن)سال 2026 کے دوسرے مہینے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.27فیصد کا اضافہ ہوا۔فروری2026میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.98فیصد ہوگئی، وزارت خزانہ نے فروری کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 6سے7فیصدکے درمیان لگایا تھا، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی2025 تافروری2026 میں اوسط مہنگائی 5.46فیصد رہی،جنوری2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.80فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح0.28 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری2026میں شہروں میں مہنگائی میں 0.27فیصدکااضافہ ہوا،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح7.27 فیصدرہی، فروری میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح6.79فیصد رہی۔
مہنگائی شرح
