کراچی سے چلنے والی  4 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں 

   کراچی سے چلنے والی  4 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی سے چلنے والی 4 اہم ٹرینیں  پیر کو منسوخ کردی گئیں تاہم مسافروں کو متبادل سہولت فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث ریلوے حکام نے کراچی سے روانہ ہونے والی 4 بڑی ٹرینوں کوپیر کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، بولان میل اور قراقرم ایکسپریس شامل ہیں۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، فیصل آباد سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ملت ایکسپریس کے ذریعے متبادل سہولت فراہم کی جائے گی۔

  ٹرینیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -