انسداد ہیکنگ، پاکستان میں واٹس ایپ کاایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ 

  انسداد ہیکنگ، پاکستان میں واٹس ایپ کاایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں واٹس ایپ کا ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ ہوگیا۔پاکستان میں واٹس ایپ کی ہیکنگ میں اب آسانی نہیں رہے گی۔ پی ٹی اے اور میٹا کمپنی کے درمیان مذاکرات کا میاب ہوگئے، بہت جلد پاکستان کے واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جائیگا جس کے بعد ہیکرز صرف او ٹی پی ڈال کر کسی کا واٹس ایپ ہیک نہیں کرسکیں گے۔واٹس ایپ اکاؤنٹ کی منتقلی کیلئے ڈبل سکیورٹی سسٹم نافذ کیا جائیگا، واٹس ایپ نئے موبائل پر کھولنے کیلئے او ٹی پی کیساتھ پاس ورڈ بھی درکار ہوگا۔ ہیکرز او ٹی پی حاصل کر بھی لے تو بھی اپنے موبائل پر واٹس ایپ ایکٹیو نہیں کرسکے گا۔او ٹی پی کے بعد دوسری ڈیوائس پر لاگ اِن کرنے کیلئے پاس ورڈ نوٹیفکیشن آئیگا، دوسرا پاسورڈ نئے موبائل فون پر درج کرنے کے بعد ہی واٹس ایپ لاگ اِن ہوسکے گا۔ میڈیاسے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا واٹس ایپ ہیکنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا، صرف او ٹی پی شیئر کرنے سے صارفین کا پورا اکاؤنٹ متاثر ہوجاتا ہے، واٹس ایپ کا نیا سکیورٹی فیچر سب سے پہلے پاکستان میں لانچ ہوگا، نئے سکیورٹی فیچر کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

نیا سکیورٹی فیچر

مزید :

صفحہ آخر -