پرتشدد احتجاج، امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگاکرراستے مکمل سیل
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پر تشدد احتجاج کے بعد امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی،امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد احتجاج کے باعث احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے تحت راستوں کو بند کیا گیاہے۔امریکن قونصلیٹ کی جانب پیدل چلنے والوں کیلئے بھی راستہ مکمل طور پر بند ہے۔ مزید بر آں امریکن قونصلیٹ کے باہر مشتعل مظاہرین نے سیف سٹی اتھارٹی کے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے توڑ دئیے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سیف سٹی اتھارٹی کے افسر نصیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سیف سٹی کے 25لاکھ مالیت کے کیمرے توڑ دئیے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے سیف سٹی کے 3 کیمرے توڑے،سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
راستے سیل
