اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام پر حملے شروع کردیئے

اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام پر حملے شروع کردیئے
اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام پر حملے شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے لیے اس سے متعلقہ تنصیبات پر حملے شروع کردیئے ہیں ، یہ اعلان اسرائیلی فوجی ترجمان نے کیا۔ 
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان Avichay Adraee  نے بتایاکہ اسرائیل کی فضائیہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس سے جڑے کئی اہلکار بھی مارے گئے۔’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں ترجمان نے بتایاکہ اسرائیل کے طیاروں نے کئی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جو اس کے ریڈار سسٹم کے ساتھ ساتھ میزائل لانچرزسمیت ایران کے دفاعی نظام کو چلا رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم سے منسلک مقامات پر بھی حملہ کیا۔