کاشتکار سبزیوں کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں،خالد محمود

      کاشتکار سبزیوں کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں،خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(این این آئی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات، نشاستہ، تیل، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزاکا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات، نشاستہ، تیل، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔

۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ آلو، لہسن، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی طرح مٹر، پتوں والی پھلیدار سبزیوں، لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر، گاجر، شلجم، شکر قندی، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں مٹر،پھلیوں، ٹماٹر میں وٹامن بی، سبز مرچ، شلجم، پھول گوبھی، بند گوبھی، پالک،پودینہ وغیرہ میں وٹا من سی کثر ت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمر کے انسان کی جسمانی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی ایک سبزی پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتاہے کہ انسانی ضرورت کے تمام اجزا کم و بیش اس میں موجود ہیں۔ پھر سبزیاں اناج اور گوشت کی نسبت سستی بھی ہیں۔

مزید :

کامرس -