اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار،صارفین ریلیف کے منتظر

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار،صارفین ریلیف کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)شہرکی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار، اضافہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ معیاری آٹا، چاول، گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثرکردیا ہے۔شہریوں کے مطابق پانچ کلوگرام معیاری آٹا 850 سے 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث متوسط اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ اسی طرح گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 590 سے 610 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔اوپن مارکیٹ میں چاول کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور یہ 350 سے 620 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار ہو گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔