خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی،ریاض نجفی

  خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی،ریاض نجفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ یتیم ہو گئی، فلسطینی عوام کا سرپرست وغمگسار اور استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا۔ہم ایرانی قوم کے پروگرام میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ انسانوں کے رہبر تھے۔ انہوں نے اپنے رویے اور پالیسیوں سے یہ ثابت کیا کہ ایران امت مسلمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف سیاسی بلکہ علمی شخصیت تھے۔