سی ای او ایجوکیشن کا مختلف سکولوں کا دورہ،سکیورٹی نظام چیک کیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا جبکہ سکول کے اندر کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گارڈز کو پوری طرح چوکس رکھا جائے اور ایس او پیزپر عملدرآمد کرایا جائے۔
