بھٹہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے،اسلم پرویز
لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت کی طرف سے چالیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا کی یوتھ رہنما رومل اسلم سہوترا اور رضوان کھوکھر کے ہمراہ سیکرٹری اجرت بورڈ پنجاب عبدا لقیوم سے انکے دفتر میں ملاقات اور بھٹہ مزدوروں کی اجرت بڑھانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
