آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ناقابل برداشت سانحہ،قاسم علی قاسمی

  آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ناقابل برداشت سانحہ،قاسم علی قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کو امت کے لئے ناقابل برداشت سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم رہنما کی بہادری، اصول پسندی اور اسلامی اتحاد کے لئے کاوشوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا امام خامنہ ای نے جس انداز سے انقلاب اسلامی ایران اور امت کی رہبری کی وہ قابل تحسین ہے،وہ امام خمینی کے حقیقی پیروکار اور شاگردتھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ایؒ کی شہادت پر ہم امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام، قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، ایرانی عوام و حکومت،اورفلسطینی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس اندوہناک شہادت سے انقلاب کمزور نہیں،مضبوط ہوگا۔ آج اس کے اثرات بھی نظر آرہے ہیں۔ انشاء اللہ امریکہ تباہ و برباد، اسرائیل ختم اور فلسطین آزاد ہوگا۔