دنیا میں الف کا راج،پاکستان سب سے اوپرہے اور رہے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ)سجادہ نشین دربار نوشو پاک پروفیسر ایم اے مظہر عباس نوشاہی نے کہا ہے کہ2026کے اوپر اس وقت تین الف کی حکومت ہے، 2026 کا نمبر ایک اور الف کا نمبر بھی ایک ہے۔ انہوں نے پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ ایران، افغانستان اور امریکہ یہ تینوں الف ہیں اور تینوں جنگی صورتحال سے دوچار ہیں۔اگر پاکستان کو دیکھا جائے تو الف کے ساتھ پ آتی ہے،پ الف کے اوپر حکمران ہے۔امریکہ ہو،ایران ہو یا افغانستان ہو پاکستان ہر جگہ پر اہمیت کا حامل ہے اور اسکی اہمیت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔افغانستان زیادہ دیر تک ہمارا سامنا نہیں کر سکتا۔ایران کو بھی پاکستان کے ساتھ اپنی حکمت عملی مثبت رکھنی ہوگی۔مشرق وسطیٰ میں امریکہ بھی اگر پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیتا تو وہ کسی کھاتے کا نہیں۔پاکستان 2026اسی برس اپنا لوہا منوائے گا۔جنرل عاصم منیر صاحب کو میں نے اس وقت روحانی کیفیت میں دیکھا ہے،جب یہ تعینات بھی نہیں ہوئے تھے،کسی نے مجھے اس وقت سوال کیا تھا تو میں نے اسکا استخارہ کیا۔یہ بندہ خدائی طاقت لے کر آیا ہے۔ 1947کے بعد جو بھی حکومتیں آرہی ہیں ان کے ذاتی کردار کا تو مجھے پتہ نہیں،لیکن خطے میں جو کچھ بھی ہو رہاہے اس میں اللہ کی رحمت سمجھیں یا عطاء ان لوگوں کو بارگاہ الٰہی سے سپورٹ مل رہی ہے۔ملک پاکستان کو اللہ تعالیٰ عزت بخشے گا۔میں مطمئن ہوں کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔پاکستان قائم دائم ہے اور اس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
