ڈی جی حج مکہ مکرمہ کی نشست کے لئے تحریری امتحان مکمل

  ڈی جی حج مکہ مکرمہ کی نشست کے لئے تحریری امتحان مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی جی حج مکہ مکرمہ کی نشست کے لئے تحریری امتحان کا مرحلہ مکمل، ملک بھر سے 52امیدواروں میں سے صرف 9کامیاب ہو سکے۔ 9کامیاب ہونے والوں میں سے 3کا انتخاب سلیکشن بورڈ بذریعہ انٹرویو کرے گا۔ انٹرویو میں کامیاب ہونے والوں کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو جائے گی تین ناموں میں سے ایک کا انتخاب کریں گے نئے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی جگہ لیں گے جن کی فارن سروس 15اپریل کو پوری ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے 18اپریل سے حج آپریشن 2026ء کا آغاز ہو رہا ہے۔ حج 2026ء کے تمام معاہدے اور تیاریاں اور سعودی حکام سے ایم او یو عبدالوہاب سومرو نے سائن کئے ہیں 3کامیاب حج آپریشن کرانے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے اس لئے قوی امید ہے کہ انہیں حج آپریشن 2026ء مکمل کرنے تک توسیع دے دی جائے گی نئے ڈی جی کا انٹرویو اور وزیراعظم سے منظوری کا مرحلہ 15اپریل سے پہلے مکمل ہونا ناممکن ہے نئے ڈی جی کے اعلان کے بعد ان کے ویزے کی تیاری کے لئے بھی دوماہ درکار ہوں گے۔