ایران کے حملے ، رونالڈو نے ریاض چھوڑ دیا ، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے ؟ جانیے

ایران کے حملے ، رونالڈو نے ریاض چھوڑ دیا ، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے ؟ ...
ایران کے حملے ، رونالڈو نے ریاض چھوڑ دیا ، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے حملے ، کرسٹیانورونالڈو نے  سعودی شہر ریاض  چھوڑ دیا ، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ 

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً  1 بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزرا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔