ریکوری کیس، صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر ر قم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی

 ریکوری کیس، صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر ر قم کی ...
 ریکوری کیس، صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر ر قم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کےان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر مس کنڈکٹ پر ملازمت سے برطرف اور بد انتظا می پر6معطل کر دیے گئے لیکن صدر مملکت نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر ر قم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی تاہم برطرفی کی سزا برقرار رکھی۔ 
 ایف بی آر  کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بدعنوانی کے الزام میں قصوروار شخص کے خلاف سول سرونٹس (ایفیسینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت تادیبی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ انکوائری کے بعد، مجاز اتھارٹی یعنی وزیر اعظم نے جرمانے عائد کیے تھے،ریکوری آرڈر کا تقاضا تھا کہ رقم تنخواہ یا دیگر قابل ادائیگی واجبات سے کاٹی جائے۔ اگر ان ذرائع سے رقم مکمل طور پر وصول نہ ہوسکی تو اسے متعلقہ قوانین کے تحت وصول کیا جانا تھا۔
فیصلے کے خلاف فرد نے صدر کے سامنے اپیل دائر کی، جو سول سرونٹ (اپیل) رولز، 1977 کے تحت اپیل اتھارٹی کے طور پر کام کرتا ہے۔کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے اور چیئرمین ایف بی آر اور وزیراعظم آفس کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد صدر نے اپیل جزوی طور پر منظور کر لی تاہم، 24 مئی 2020 سے سروس سے برطرفی کا جرمانہ برقرار ہے۔