خطے کی موجودہ صورتحال پر معروف سکالر جاوید احمد غامدی کا مسلم اُمہ کے نام خصوصی ویڈیو پیغام آ گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے)خطے کی موجودہ صورتحال پر معروف سکالر جاوید احمد غامدی کا مسلم اُمہ کے نام خصوصی ویڈیو پیغام آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سکالر جاوید احمد غامدی نے خطے کی موجودہ صورتحال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے بارے میں سب لوگ جانتے ہیں کہ میں برسوں سے ایک ہی بات مسلمانوں کو کہہ رہا ہوں اور وہ یہ کہ ان کے ساتھ جو حادثہ پہلی جنگ عظیم کے موقع پر ہو گیا تھا وہ اس کے مضمرات کو سمجھیں عالمی سطح پر اتنی بڑی شکست کے بعد اُن کے سب معاملات فاتحین کے سپرد ہو گئے اور یہ انہی کے فیصلے ہیں جن کے تحت اس وقت دنیا کا نظام چلایا جا رہا ہے۔
اس میں جو کچھ اللہ تعالیٰ کی عنایت اور کرم سے میسر آگیا ہے اس پر اس کا شکر ادا کریں اور اپنی تعمیر کے لیے سرگرم رہیں۔ خاموشی کے ساتھ اپنی تعمیر کریں۔ پھر وقت آ جاتا ہے کہ جس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فیصلے آپ کے حق میں صادر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
چنانچہ میں بارہا توجہ دلاتا رہا ہوں کہ پچھلی 2صدیاں جوشکستوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہیں اس میں اوراضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ہم اس سے سبق حاصل کریں اور اپنے لائحہ عمل کو بہتر کرنے کی سعی کریں۔‘‘
