سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے الرٹ جاری

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے الرٹ جاری
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی سفارتخانہ ریاض کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی شہری پرسکون اور سعودی حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ریاض نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کیخلاف یا متصادم سوشل میڈیا پوسٹس سے گریز کیا جائے، پاکستانی سفارتخانہ ریاض 24 گھنٹے متحرک، ایئر پورٹ اور سفارتخانے میں خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔  کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانہ جدہ سے رابطہ کیا جائے۔   ریاض سفارتخانہ اور جدہ قونصل خانہ کے ہیلپ لائن نمبرز بھی ایمرجنسی کیلیے فعال ہیں۔